جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

قائداعظم سولر پاور پلانٹ کی اوسط پیداوار ساڑھے 18 میگا واٹ ہے, شہباز شریف

datetime 11  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا شمسی توانائی بجلی کا سب سے سستا ذریعہ ہے۔ قائداعظم سولر پاور پلانٹ کی اوسط پیداوار ساڑھے 18 میگا واٹ اور لاگت ساڑھے 13 ارب روپے ہے۔ پلانٹ کی صبح اور شام کے اوقات میں پیداوار کم ہو جاتی ہے جبکہ دوپہر کے اوقات میں بجلی کی پیداوار زیادہ ہو جاتی ہے۔ دنیا میں سولر پروجیکٹس کی اوسط پیداوار 19 میگاواٹ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا پنجاب میں پن بجلی منصوبوں کے مقامات بہت کم ہیں جبکہ خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیرمیں پن بجلی منصوبوں کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ توانائی کی کمی پوری کرنے کے لیے متعدد منصوبے لگائے جا رہے ہیں اور قوم کی جتنی خدمت کر سکتے ہیں کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے سابق وزیرپانی وبجلی نے اس منصوبے کی فائل دوسال تک دبائے رکھی ۔انہوں نے کہاکہ نندی پورپاﺅرپراجیکٹ میں مبینہ کرپشن کے بارے میں وزیراعظم نوازشریف نے سخت نوٹس لیاہے اوراس کاآڈٹ کرنے کاحکم دیاہے ۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ روزپانی وبجلی کے وزیرخواجہ آصف نے نیب کوبھی اس سلسلے میں خط لکھاہے اورایک نجی ٹی وی چینل پراس سلسلے میں ایک مکمل انٹرویوبھی دیاہے ۔انہوں نے کہاکہ ہماری جماعت میں کسی بھی لیول پرکرپش نہیں ہورہی اورکرپشن ہمارے لئے ناقابل برداشت ہے ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…