جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان آرمڈ ڈرون ٹیکنالوجی رکھنے والا دنیا کا پانچواں ملک بن گیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان آرمڈ ڈرون ٹیکنالوجی رکھنے والا دنیا کا پانچواں ملک بن گیا ہے ، پاکستانی فوج نے دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں ڈرون سے کامیاب حملہ کیا۔دنیا میں آرمڈ ڈرون ٹیکنالوجی امریکہ ، اسرائیل ، برطانیہ اور نائیجریا کے پاس ہے جہاں اسے جنگ میں استعمال کیا جاتا ہے ، ان ممالک کے بعد اب پاکستان بھی اس فہرست میں شامل ہوگیا۔فرانس ، ایران اور عرب امارات بھی اس ٹیکنالوجی کے حصول کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن ان کی جانب سے کبھی اس کا مظاہرہ نہیں کیا گیا ہے۔یونیورسٹی آف پنسلووینیا کی تحقیق کے مطابق دنیا کے 30 سے زائد ممالک اس ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے کام کر رہے ہیں۔نیو امریکن سینٹر کے ایسو سی ایٹ کیلی سیلر کے مطابق بہت سے ممالک ابھی اس متعلق سوچ رہے ہیں کہ اگر وہ آرمڈ ڈرون ٹیکنالوجی حاصل کرتے ہیں تو اس کو کس مقصد کے لیے استعمال کریں گے۔موجودہ دور میں آرمڈ ڈرون کی اہمیت کافی اہمیت اختیار کر گئی ہے خاص طور پر ایسے ممالک میں جہاں دہشتگرد موجود ہیں۔ امریکہ نے ڈرون کا استعمال پاکستان ، افغانستان اور دیگر ایسے ممالک میں کیا جہاں دہشتگرد کارروائیاں جاری تھیں۔پاکستان وزارت داخلہ کے سابق سیکرٹری تسنیم نورانی نے بتایا کہ براق ڈرون بنانے کے بعد اب پاکستان کو امریکہ پر انحصار نہیں کرنا پڑے گا اور ایسے اہداف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے جہاں ٹارگٹ مشکل ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…