ماسکو(نیوز ڈیسک) روس نے پاکستان کو جنگی طیارے دینے کا مثبت اشارہ دیدیا اورپاک روس قربتوں کوچین کی بھی تائیدحاصل ہے جو خوش آئندہے۔ پاکستان سے دفاعی معاملات آگے بڑھانے کی تصدیق باضابطہ طورپر روسی ڈپٹی وزیر خارجہ نے بھی کردی۔روس نے آج پاکستان کو قریبی ساتھی کہتے ہوئے بھارت کو حسدنہ کرنے کا مشورہ بھی دیدیا۔