راولا کوٹ (نیوز ڈیسک)پاک فوج نے جذبہ خیر سگالی کے تحت غلطی سے سرحد پار کر جانیوالی بھارتی خاتون واپس کوبھیج دیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمیم اختر نے 25اگست کوغلطی سے سرحد پار کی تھی جسے پاک فوج نے جذبہ خیر سگالی کے تحت راولا کوٹ کے سٹ وال کراسنگ پوائنٹ سے بھارتی حکام کے حوالے کر دیاہے۔