لاہور(نیوز ڈیسک)ایئر پورٹ سکیورٹی فورس نے لاہور ایئرپورٹ سے ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، دبئی جانے والے والے مسافر کے سامان سے 4 کلو ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا۔اے ایس ایف حکام کے مطابق لاہور کے علاقے گلشن راوی کا رہائشی ملزم اقبال نجی ایئر لائن کی پرواز سے دبئی جارہا تھا کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پردوران تلاشی اسکے ٹرالی بیگ سے 4 کلو اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد ہوئی جس کی مالیت انٹرنیشنل مارکیٹ میں 4 کروڑ روپے سے زائد ہے۔اے ایس ایف حکام نے مزید کارروائی کے لیے ملزم کو اینٹی نارکوٹیکس فورس کے حوالے کردیا۔