حیدرآباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف نظریاتی جماعت نہیں بلکہ مفادی اور فسادی جماعت بن چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے سابق انفارمیشن سیکریٹری شیخ عدنان نثار نے دیگر عہدداران وکارکنان کے ہمراہ ایم کیو ایم حیدرآباد زونل آفس پر ایم کیو ایم میں اپنی شمولیت کا اعلان کے بعد زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان جو نوجوان قیادت کے دعوئے دار ہیں مگر ان کے عملی اقدامات اس کے منافی ہیں کے پی کے میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تحریک انصاف کو قبضہ مافیا کے سپرد کردیا ہے اب تحریک انصاف میں ایک غریب اور پڑھے لکھے نوجوانوں کی جگہ نہیں نظر آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں غریب اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو بھیج کر ملک میں حقیقی تبدیلی کا آغاز کیا اور ان کی انقلابی جدوجہد سے متاثر ہوکر ہم حیدرآباد تحریک انصاف کے ذمہ داران و کارکنان ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔اس موقع پر ایم کیو ایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی نے ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرنے والے شیخ عدنان نثار،عبدالحفیظ سومرو، سیدحادی شاہ، مبشر شیخ ،ملک وقاص ،فرحان شیخ ،نعمان خان، فیض خان ،کامران نثارسمیت دیگر ساتھیوں کو ایم کیو ایم کے حق پرستانہ قافلے میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین کی جدوجہد حق پرست عوام کیلئے مشعل راہ ہے اور اس راہ پر چلنے والے یقینا قابل ستائش لوگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم ایک فکر و فلسفے کانام ہے اور اس فکر و فلسفے کی روشنی سے ملک کا کونہ کونہ منور ہورہا ہے
شیخ عدنان نثار ساتھیوں سمیت ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
حکومت کا بڑا فیصلہ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی
-
گھر بنانے کے خواہشمندوں کے لیے قرضوں کے متعلق اہم اعلان
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا



















































