لاہور(نیوز ڈیسک )اے ایس ایف نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔اے ایس ایف حکام کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے ہیروئن خلیجی ملک اسمگل کرنے کی کوشش بناتے ہوئے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ ملزم سے برآمد کی گئی 4 کلو گرام ہیروئن کی مالیت بین الاقوامی منڈی میں لاکھوں ڈالرز بنتی ہے۔ملزم اقبال نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے ہیروئن دبئی اسمگل کرنا چاہتا تھا، ملزم نے ہیروئن ٹرالی بیگ میں چھپا رکھی تھی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔