جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

نندی پور پاور پروجیکٹ میں تاخیر، قومی خزانے کو 113 ارب روپے کا نقصان

datetime 11  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نندی پور پاور پروجیکٹ پر موجودہ شوروغل سے قطع نظر سپریم کورٹ کے تشکیل کردہ کمیشن نے اس قومی منصوبے کے حوالے سے قومی خزانے کو 113 ارب روپے کے نقصان کی نشاندہی کی تھی اور اتنے بڑے قومی خسارے کے ذمہ داروں کا تعین کیا تھا مگر اس رپورٹ پر سرکاری دفاتر میں د±ھول مٹی جم چکی ہے اور اس کو عملدرآمد کیلئے واپس نکالنے کا امکان نظر نہیں آتا، جسٹس (ر) رحمت حسین جعفری پر مشتمل کمیشن نے اپنی رپورٹ ن لیگ حکومت آنے سے قبل تیار کی تھی اور نندی پور پاور پروجیکٹ اور چیچوں کی ملیاںپروجیکٹ کی ضروری منظوری دینے میں غیرمعمولی تاخیر کرکے پی پی حکومت کی وزارت قانون کی غفلت کو قومی خزانے کو113 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا ذمہ دار قرار دیا تھا،جنگ رپورٹر طارق بٹ کے مطابق عدالتی کمیشن کو اس وقت کے ایک اپوزیشن رہنما اور موجودہ وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کی پٹیشن پر ا±س وقت کے چیف جسٹس افتخار چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی بنچ نے تشکیل دیا تھا مگر 94صفحات پر مشتمل اس اہم رپورٹ پر انسداد بدعنوانی کے کسی ادارے نے کوئی کارروائی نہیں کی اور موجودہ حکومت نے بھی اس معاملے میں کوئی پیشرفت یا کارروائی کرنے میں دلچسپی نہیں دکھائی جس کے باعث رپورٹ بے کار پڑی ہے، اب پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے نندی پور پاور پروجیکٹ میں اپنی حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کی بدعنوانی کی تحقیقات کیلئے نیب کو دعوت دی ہے اور خود کو احتساب کیلئے پیش کیا ہے، جسٹس جعفری کمیشن نے قرار دیا تھا کہ وفاقی وزارت قانون کے انتظامی حکام کی غفلت و لاپروائی کے باعث منصوبے کی تشکیل میں تاخیر ہوئی اور اس تاخیر کے سبب قومی خزانہ 113 ارب روپے سے محروم ہوگیا۔ وزارت قانون دستاویزات کی تکمیل میں تاخیر کا ذمہ دار تھا، رپورٹ کے مطابق وزارت قانون نے کنٹریکٹر کو دی گئی وزارت خزانہ کی ساورن گارنٹی کو کلیئر نہیں کیا جس کے باعث کام بند ہوگیا، درحقیقت نندی پور پاور پروجیکٹ اپریل 2011ءمیں مکمل ہونے کی پیشگوئی کی گئی تھی۔ جب منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا تو اس وقت بابر اعوان وزیر قانون اور جسٹس (ر) ریاض کیانی (الیکشن کمیشن پاکستان کے موجودہ ممبر) سیکرٹری قانون تھے، سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی اس رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ وزارت قانون نے برسوں تک ساورن گارنٹی پر کوئی توجہ نہیں دی جس نے چینی فرم کو ٹھیکہ منسوخ کرنے پر مجبور کر دیا، اقتدار میں آنے کے فوراً بعد نواز شریف حکومت نے پروجیکٹ پرکام شروع کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے، تکمیل پر نندی پور پاور پروجیکٹ (اصل لاگت 329 ملین ڈالر) اور چیچوں کی ملیاں کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ (حقیقی اخراجات 354.5 ملین ڈالر) سے قومی گرڈ میں بالترتیب 425 میگاواٹ اور 525 میگاواٹ بجلی شامل ہو جائے گی۔ اس دور میں اعلیٰ عدلیہ نے ساورن گارنٹی کے عدم اجراءسے متعلق سیکرٹری خزانہ سے استفسار کیا تھا تو عدالت کو بتایا گیا تھا کہ پورٹ پر پڑی مشینری کی کلیئرنس کیلئے ساورن گارنٹی جاری کرنے کے حوالے سے وزارت قانون اور وزارت خزانہ کو خطوط لکھے گئے مگر کوئی نتیجہ نہیں نکلا، ایک بار وزیراعلیٰ شہباز شریف کے ساتھ ترک وفد کی ملاقات کے دوران ایک مندوب نے نندی پور پاور پروجیکٹ اور چیچوں کی ملیاں پاور پروجیکٹ میں غیرمعمولی تاخیر کی جانب وزیراعلیٰ کی توجہ مبذول کرائی تھی اور شہباز شریف نے اپنے چیف سیکرٹری کو پی پی کی مرکزی حکومت کے سامنے یہ مسئلہ ا±ٹھانے کی ہدایت کی تھی مگر کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…