مظفرآباد(نیوز ڈیسک)وادی نیلم میں سروالی پیک عبور کرنے کے دوران لاپتہ ہونے والے 3کوہ پیماوں کی تلاش جاری ہے۔ تینوں کوہ پیماوں نے 26اگست کو اپنی 21روزہ مہم کا آغاز کیا تھا۔لاپتہ کوہ پیماوں عثمان طارق، عمران جنیدی اور خرم کا تعلق مانسہرہ اوراسلام آباد سے ہے۔ کوہ پیماوں نے آخری بار 31 اگست کو بیس کیمپ سے رابطہ کیا تھا۔پاک آرمی کا ہیلی کاپٹر بھی تلاش میں حصہ لے رہا ہے۔کوہ پیماوں کی تلاش کے لئے پروفیشنل ٹیم بیس کیمپ پہنچ گئی ہے جو آج سے کام شروع کرے گی