چکوال(نیوز ڈیسک)چکوال کے قریب ٹرک اور مسافر کوچ کے درمیان تصادم میں 4افراد جاں بحق اور 22زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ موٹروے پر سالٹ رینج کے قریب ہوا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹرک کا بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چکوال منتقل کردیا گیا ہے۔