حلقے کی عوام پر پورا یقین ہے کہ وہ ہر طرح سے میرا ساتھ دیں گے۔ انہوںنے کہا کہ بھارت ہمیں آنکھیں دکھا رہا ہے اور عمران خان کو وزیرا عظم بننے کی پڑی ہوئی ہے ۔انہیں ملک کی ترقی راس نہیں آتی اور پی ٹی آئی کو ہر اس منصوبے سے تکلیف ہوتی ہے جس سے عوام کو فائدہ ہوگا ۔ ہم لاہور پر اربوں نہیں کھربوں لگائیں گے کیونکہ یہ پنجاب ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کا دل ہے ۔ انہوںنے کہا کہ چین کی 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کو دیکھتے ہوئے قطر نے بھی وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے انشا اللہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو ایشیاءکا ٹائیگر بنائیں گے۔