اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے کمیشن ارکان کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ جن جماعتوں کو کسی رکن پر اعتراض ہے تو وہ اس کے خلاف سپریم جو ڈیشل کونسل میں جائیں . شفاف بلدیاتی انتخابات کیلئے سیاسی جماعتیں کردارادا کریںجبکہ تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے دو حلقوں میں ضمنی انتخابات کےلئے ریٹرننگ افسران دوسرے صوبوں سے لانے اور بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں کر انے کا مطالبہ کیا ہے ۔جمعرات کو چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت یہاں ہونے والے اجلاس میں تحریک انصاف ,پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی سمیت 13 سیاسی جماعتوں کے رہنماو ں نے شرکت