تعاون سے تیار کیا ہے لیکن اٹلی کے تعاون کا پاکستان کو نقصان ہوا کیونکہ ان کی جانب سے پاکستان کو مکمل ٹیکنالوجی نہیں دی گئی، پاکستان کے انجینئرز مقامی طور پر جے ایف 17 تھنڈر طیارے بھی بنارہے ہیں جس کے 58 فی صد پرزے مقامی طور پر تیار کئے جارہے ہیں، یہ طیارہ دور جدیدکے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے اور اس میں جنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ رکھا جا سکتا ہے۔پاک بحریہ کے ماہرین نے کمیٹی کو اپنی بریفنگ میں بتایا کہ کراچی شپ یارڈ نیوی کے لئے فلیٹ ٹینکرز، بوٹس، میزائل کرافٹس بنا رہا ہے، شپ یارڈ کے ماہرین ملک میں تیار کردہ جدید ترین ٹینک الخالد 3 کو مزید جدید بنانے کے لئے کام کررہے ہیں، ترکی نے جنگی جہاز بنانے کے منصوبے میں پاکستان سے مدد مانگی ۔