اعتماد میں لیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کوفرنٹ لائن پر رکھ کر جارحانہ سیاست کی تجویز بھی زیرغور آئے گی۔پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی کی کئی اہم شخصیات بلاول بھٹو زرداری کی جارحانہ سیاست کی حامی ہیں، پیپلزپارٹی کی تنظیم نو بھی اجلاس کے مرکزی ایجنڈے میں شامل ہے۔پی پی رہنماﺅں کی اکثریت کا خیال ہے کی موجودہ وقت پارٹی کی تنظیم نو کے لئے انتہائی مناسب ہے،اس وقت پارٹی کی تنظیم نو کر کے پارٹی کی ساکھ بحال کی جا سکتی ہے اورتنظیم نو کے بعد اگلے ڈھائی برسوں میں عام انتخابات کی بہتر طور پر تیاری کی جا سکتی ہے۔