کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس 14اور 15 ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔پارٹی اجلاس کے لئے تمام صوبائی صدور اور مرکزی قیادت کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے، پیپلزپارٹی کی تنظیم نو بھی اجلاس کے مرکزی ایجنڈے میں شامل ہے۔سندھ کی صورتحال سمیت پیپلزپارٹی پارٹی رہنماﺅں پر کرپشن کے الزامات اور مقدمات کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا صورتحال کی مناسبت سے پیپلزپارٹی کی آئندہ کی پارلیمانی حکمت عملی طے کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے 14اور 15 ستمبر کودبئی میں ہونے والے دو روزہ اجلاس کی صدارت پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری کریں گے۔پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ سندھ کی صورتحال سمیت پیپلزپارٹی پارٹی رہنماﺅں پر کرپشن کے الزامات اور مقدمات کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا صورتحال کی مناسبت سے پیپلزپارٹی کی آئندہ کی پارلیمانی حکمت عملی طے کی جائے گی۔بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد اور لاہور میں ہونے والے پارٹی اجلاسوں پر شرکا کو