اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ مرکزی اور صوبائی حکومتوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے۔ وقت سےپہلے شہادت سے سرفراز نہیں ہونا چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ پاک چائنہ کوریڈور کی وجہ سے عام آبادی کا نقصان نہیں ہونا چاہیے ،حکومت اکنامک کوریڈو کے روٹ سے متعلق شکوک وشبہات دور کرے -امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ازسر نو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،الیکشن کا موجودہ نظام ایک انویسٹمنٹ ہے۔ ستتر کا مارشل لا الیکشن کمیشن کی نا اہلی کی وجہ سے لگا تھا ۔انھوں نے کہا کہ سودی نظام کی وجہ سے پاکستان دو حصوں میں تقسیم ہو رہا ہے۔حکومت کو چاہیے کہ کرپشن کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرے