اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

کرپشن کیس میں پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر علی نواز شاہ اور دوساتھیوں کو قید و جرمانہ

datetime 10  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)احتساب عدالت نے کرپشن کیس میں پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر علی نواز شاہ اور ان کے دوساتھیوں کو قید و جرمانہ کی سزائیں سنا دیں۔علی نواز شاہ، خادم علی شاہ اور امتیازعلی شاہ پر زمینوں کی خرید و فروخت کے دوران سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام تھا۔احتساب عدالت نے زمینوں کی خرید و فروخت میں کرپشن ثابت ہونے پرسابق صوبائی وزیر علی نواز شاہ کو 5سال، پی پی کے رہنما خادم علی شاہ کو 4 اور امتیاز علی شاہ کو 3 سال قید کی سزا سنادی۔دوسری جانب ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ علی نواز شاہ، خادم علی شاہ اور امتیازعلی شاہ ضمانت پر تھے تاہم عدالتی فیصلہ آنے پر انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ علی نواز شاہ پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کسانوں سے سستے داموں زمین خریدی اور اسے سرکار کو مہنگے داموں فروخت کی



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…