اپنے پاﺅں پر کھڑا ہو جاتا۔ پاکستان اسٹیل کے پاس تنخواہیں دینے کے لئے پیسے نہیں ہیں لیکن پھر بھی بڑی تعداد میں بھرتیاں کی جا رہی ہیں ۔ یہ تمام بھرتیاں جعلی ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ہم حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ ملازمین کے لئے جلد از جلد بیل آﺅٹ پیکچ منظور کر کے ملازمین کی پریشانی کو دور کیا جائے کیونکہ ملازمین شدید تنگ دستی کا شکا ر ہیںاور عید الاضحی بھی سر پر آ پہنچی ہے ۔ تنخواہیں ملنے سے ان کی پریشانی دور اورسنت ابراہمی ادا کرنے کا موقع بھی مل جائے گا۔اگر حکمرانوں نے عید الاضحی سے پہلے تنخواہیں ادا نہیں کیںتوپاکستا ن تحریک انصاف ہر پلیٹ فارم پر اسٹیل ملز کے ملازمین کے حق میں آواز بلند کرنااور شدید احتجاج پر مجبور ہو گی۔