ہی اپنے اختیارات استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سے خصوصی فنڈز اور میگا پراجیکٹس کا مطالبہ کرنے والے ناظمین اور کونسلر شاید اس حقیقت سے ناواقف ہیں کہ صوبائی حکومت 43ارب روپے ان کے بلدیاتی اداروں کو جاری کر رہی ہے جبکہ ایسے کونسلر اور ناظمین پی ٹی آئی کی تبدیلی کے فلسفے اور طریقہ کار سے بھی نا آشنا ہیں جس میں سکولوں، ہسپتالوں، پٹواریوں اور پولیس وغیرہ کو ٹھیک کرکے اور کرپشن ختم کرکے غریب اور کمزور طبقوں کو ان کا حق دینے کے اقدامات کو میگا پراجیکٹ تصور کیا جاتا ہے۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے مانسہرہ میں پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد پر پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے کونسلروں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ عام لوگوں کے مسائل کے حل کےلئے سسٹم کو ٹھیک کرنے میں پی ٹی آئی کی صوبائی اتحادی حکومت سے تعاون کریں اور غریبوں کے حقوق کےلئے اپنی توانائیاں صرف کریں۔