پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلی خیبرپختونخواپرویزخٹک نے کہا ہے کہ سالانہ بجٹ منظور کرانے میں ناکام رہنے والی ضلعی حکومت کے ناظم کو نا اہل قرار دیا جائے گا اور اس مقصد کےلئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013میں ضروری ترمیم کی جائے گی۔ ضلع اور تحصیل ناظمین و نائب ناظمین کے انتخابات میں اپنے ذاتی مفادات کےلئے وفاداریاں تبدیل کرنے اور قانون و پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے پی ٹی آئی کے کونسلر جلد نا اہل ہو جائیں گے جس کےلئے قانون کے مطابق انہیں اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ یہ انکشاف وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں کیا۔ وہ پاکستان تحریک انصاف، پاکستان پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے ضلع مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے ضلع اور تحصیل کونسلروں سے خطاب کر رہے تھے۔ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی آرگنائزر فضل محمد خان، سابق صوبائی وزیر شہزادہ گستاسپ، سابق رکن اسمبلی زرگل خان اور دیگر رہنماﺅں نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013اور لوکل گورنمنٹ رولز آف بزنس میں ہر سطح کے بلدیاتی اداروں کے اختیارات ،