جاری ڈیٹھ وارنٹ معطل کرتے ہوئے 16ستمبر تک حکم امتناعی جاری کر دیا۔ آفتاب احمد باجوہ ایڈووکیٹ نے عدالت کے رو برو راضی نامے کی کاپیاںپیش کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ مقتولین سے صلح ہو چکی ہے لیکن اس کے باوجود ڈیٹھ وارنٹ جاری کئے گئے ۔ فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ ٹرائل کورٹ کے ڈیتھ وارنٹ معطل کئے جائیں ۔ فاضل عدالت نے موت کی سزا پر عملدرآمد روکتے ہوئے 16ستمبر تک کیلئے حکم امتناعی جاری کر دیا۔دونوں مجرموں کو جمعہ کے روز فیصل آباد کی ڈسٹرکٹ جیل میں پھانسی دی جانا تھی۔