اسلام آباد(نیوزڈیسک)ز) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا ہے کہ لودھراں اور لاہور میں بلدیاتی انتخابات تیسرے فیز میں کرانے کے مطالبے کا جائزہ لیں گے۔ بلدیاتی انتخابات میں صرف ایک فیصد اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے جائینگے، جبکہ سیاسی جماعتوں نے عدلیہ یا الیکشن کمیشن کے ریٹرننگ افسران مقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔اسلام آباد میں سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے میڈیا نمائندوں کو بریفنگ میں بتایا کہ الیکشن کمیشن نے کارکردگی نہ دکھائی تو لوگ دوسرے اداروں کی طرف دیکھیں گے۔ سیاسی جماعتوں نےسندھ اور پنجاب کے ریٹرننگ افسران پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، ریٹرننگ افسروں سے متعلق سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی ہے، پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن کی مرضی کے بغیر تبادلے کئے، بغیر اجازت تبادلے کرنے پر ایکشن لینے پر غورکر رہے ہیں، صوبوں نے فوج تعینات کرنے کی درخواست دی تو غور کرینگے، لودھراں اور لاہور میں بلدیاتی انتخابات تیسرے فیز میں کرانے کے مطالبے کا جائزہ لینگے، سیاسی جماعتوں نے عدلیہ یا الیکشن کمیشن کے ریٹرننگ افسران مقرر کرنے کی تجویز دی، متحدہ قومی موومنٹ نے الیکشن لڑنے کیلئے یکساں مواقع فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔