جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کے آٹھ مقامات پر حملے کا بھارتی منصوبہ،پاکستان نے کیا جوابی اقدامات کئے؟جانیئے

datetime 10  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اور اس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔ واضح رہے کہ کولڈ اسٹارٹ جنگ کا بھارتی نظریہ پاکستان پر آٹھ مقامات پر حملہ کرکے اس کی حربی اور ضربی صلاحیتوں کو گزند پہنچانے پر مبنی ہے پاکستان کے دفاعی ماہرین نے اس کا بلا تاخیر توڑ نکالا اور پہلے قدم کے طورپر کروز میزائل تیار کرکے اس کا تجربہ کیا جسے دشمن کا ریڈار نہ دیکھ سکتا ہے اور نہ اس کا اس وقت تک سراغ لگاسکتا ہے جب تک وہ ا پنے ہدف سے جا نہیں ٹکراتا اس کے ساتھ ہی پاکستان نے تزویراتی ہتھیارتیار کرنے کا اعلان کردیا اور بھارتیوں پر واضح کردیا گیا کہ ایسے ہتھیاروں کی بڑی کھیپ اس کے اسلحہ خانے میں تیار موجود ہے یہی نہیں نگرانی کا ایسا نظام تیار کیا گیا جس میں منصوبے کے مطابق اگر بھارتی فوج کی کوئی ٹکڑی یا ہتھیار پاکستان کی حدود میں داخل ہوجائے تو پھر اسے سلامت واپس جانے کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہے گی بھارتی خود تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان کے پاس اس سے کہیں زیادہ موثر میزائل سسٹم موجود ہے یہ دراصل پاکستان میں حالات بہتر ہونے کا شاخسانہ ہے ملک کے مختلف حصوں میں بھارتیوں کی سرگرم اعانت سے دہشت گردی کی مہم مختلف حوالوں سے کم و بیش ایک عشرے سے جاری تھی جسے غیر معمولی سرعت کے ساتھ تباہ کردیا گیا ہے اس مذموم مقصد کے لئے بھارت نے اربوں ڈالر خرچ کر رکھے تھے اس کی یہ ساری سرمایہ کاری اکارت گئی ہے اور اب وہ عریاں جارحیت کی باتیں کرنے لگا ہے یہ کسی طور پر کم افسوسناک بات نہیں کہ بیرونی خطرات کا بگاڑ اس حد تک پہنچ چکا ہے اور ہمارے سیاسی رہنما مکروہ توڑ جوڑ میں لگے ہیں جس کا مقصد زر اندوزی کے سوا کچھ نہیں کرپشن کنگ دبئی میں بیٹھ کر حرام دولت کے بورے وصول کررہا ہے ملک کی سلامتی کو دھمکیاں دینے والے اور غیر ملکی افوا ج کو مداخلت کی دعوت دینے والے دوسری طرح کی سازشوں میں مصروف ہیں یہی نہیں جنہیں اپنی مقبولیت کا کھلنڈرے پن کے حوالے سے بہت زعم ہے وہ ہر شے توڑ دیتے اور تباہ کرینے کی باتوں میں ہی عافیت محسوس کرتے ہیں جن کی حماقت ان کے چہرے سے عیاں ہے حکمران پارٹی انجانے خوف میں مبتلا ہے اس نے صلح کل کا ایسا روپ اختیار کر رکھا ہے کہ کوئی جو چاہے مرضی کہے اور کرے درگزر کا پھریرا لہراتے ہوئے وہ ہر برے اور اچھے کو اپنے دامن میں جگہ دینے کے لئے ہمہ وقت آمادہ ہے ملک کو اس وقت اپنی معیشت مضبوط بنانے کے لئے محصولات میں اضافہ درکار ہے حکومت کے مخالفین ایسی تمام قوتوں کے ساتھ ہم قدم ہیں جن کا مطمع نظر سرکاری خزانے کو بھرنے سے روکنا ہے۔ ہڑتالوں اور احتجاج کی سرپرستی کی جارہی ہے حالانکہ ان لوگوں کو یہ امر لحاظ خاطر رکھنا چاہئے کہ حکومت اور ریاست میں فرق ہوتا ہے حکومت کو نقصان پہنچانے کے درپے اپنی حرکتوں کی وجہ سے ریاست کے لئے نقصان کا باعث بن رہے ہیں یہ عمل اس شاخ کو کاٹنے کے مترادف ہے جس پر کاٹنے وا لا خود بٹھا ہو۔ کراچی کے حالات قابو میں آنے کے بعد اب وہاں ایک مرتبہ پھر ہدف بنا کر حملہ کرنے کی وارداتیں شروع ہوگئی ہیں ان میں نشانہ صحافی بن رہے ہیں کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادا روں کواس صورتحال کی سختی سے روک تھام کے لئے اپنے آہنی ہاتھوں کو ایک مرتبہ پھر تیزی سے حرکت دینے کی ضرورت ہے بے گناہ شہریوں کی زندگی چھین لینے والوں کے زندہ رہنے کے حق کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔ چھوٹی گولی سے دوسروں کے لئے موت کا باعث بننے والے بڑی گولی سے چار کئے جانے کے مستحق ہیں اس معاملے میں نام نہاد نظم و نسق کو خاطر میں نہ لایا جانا ہی بہتر ہے۔ یہ درست ہے کہ اس قدر بڑے شہر میں جرائم کو مکمل طور پر ختم کردینا آسان نہیں لیکن نیا رجحان سر اٹھانے سے پہلے ختم کردیئے جانے کا تقاضا کرتا ہے اس بارے میں انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں اور جعلی سول سوسائٹی کو خاطر میں نہ لایا جائے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…