جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کے آٹھ مقامات پر حملے کا بھارتی منصوبہ،پاکستان نے کیا جوابی اقدامات کئے؟جانیئے

datetime 10  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رسمی غرض و غائت بیان کرتے ہوئے محتاط لفظوں کا استعمال کیا گیا۔ خطے میں پیدا شدہ سلامتی کے حالات بالخصوص بھارت میں انتہا پسند اور مسلمان و اسلام دشمن مودی حکومت کے اقتدار پر قابض ہونے کے بعد پاکستان کے تئیں بھارت کے طرز عمل میں پیدا شدہ جارحیت ایسا منظر نہیں جسے نظرانداز کردیا جائے اور اس کے سرسری جائزے پر اکتفا کیا جائے۔ بھارتی فوج کے سربراہ نے گزشتہ ہفتے اپنی تینوں مسلح افو اج کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عجلت میں لڑی جانے والی مختصر جنگوں کے لئے تیار رہنے کا ذکر کیا تھا اس کے تانے بانے آٹھ سال قبل بھارتی فوج کےسابق سربراہ کے پیش کردہ کولڈ اسٹارٹ کے نظریئے سے جوڑ کر دیکھا جائے تو اس کا مخاطب یقیناً پاکستان ہے۔ قبل ازیں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اپنے غیر ملکی دوروں میں پاکستان کے خلاف اپنے خبث باطن کا اظہار تواتر سے کرتا آیا ہے وہ اس تنظیم کی پیداوار ہے جو جنوبی ایشیا میں مسلمانوں کو ہندو بنالینے پر یقین رکھتی ہے یا پھر انہیں تہہ تیغ کردینے کا کھلم کھلا نعرہ لگاتی ہے ایسے شخص سے کسی شائستگی کی امید کیونکر کی جاسکتی ہے بھارتی فوج کے سربراہ کے بعد دفاع کے لئے بھارتی وزیر مملکت نے رازدارانہ لہجے میں کہا کہ پاکستان کے خلاف منصوبہ بندی کا عمل جاری ہے یہ سب کچھ اس وقت کہا گیا جب بھارتی فوج لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر جنگ بندی کی لگاتار خلاف ورزی کررہی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…