اسلام آباد (نیوزڈیسک) ہماری ’’ہردلعزیز‘‘ سیاسی قیادت کو احساس نہیں کہ ملک عزیز کو کس قدر سنگین خارجی خطرات لاحق ہیں جن کے تانے بانے اندرونی صورتحال سے جڑے ہیں،کراچی میں بے گناہ شہریوں کی زندگی چھین لینے والوں کے زندہ رہنے کے حق کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔ نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس جو بدھ کو منعقد ہوا منگل کو کور کمانڈرز کا اجلاس ہونے کے فوری بعد طلب کیا گیا تھا نیشنل کمانڈ اتھارٹی پاکستان کے تزویراتی دفاع سے تعلق رکھنے والے امور کا جائزہ لیتی ہے جس میں جوہری صلاحیتوں کے علاوہ دفاعی قوت کے دیگر غیر معمولی طور پر موثر ہتھیاروں کی تیاری اور کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے اتھارٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے وزیراعظم نواز شریف نے اس اجلاس کی صدارت کی جس میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، آئی ایس آئی اور ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ، تزویراتی منصوبہ بندی ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل، وفاقی وزرائے داخلہ، دفاع،خزانہ اور وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و خارجہ امور ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ اور سیکریٹری خارجہ نے بھی شرکت کی۔ روزنامہ جنگ کے صحافی صالح ظافرکی رپورٹ کے مطابق سرکاری اعلان میں اجلاس کی