ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

نوازشریف کیلئےامتحان

datetime 10  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اختیار کریں گے، آج کے اجلاس میں متعلقہ ادارے ان کی گرفتاری سے متعلق حالات و وجوہات پر کیا رپورٹ پیش کریں گے، قائم علی شاہ کے مؤقف اپنانے کا انحصار اس پر ہو گا، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کراچی کی صورتحال پر اجلاس کو بریفنگ دیں گے اور اپنی پوزیشن کا دفاع کریں گے ، گزشتہ اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے واضح کر دیا تھا کہ کراچی آپریشن میں سیاسی مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایم کیو ایم کے حوالے سے صورتحال بہت گنجلک ہے گزشتہ پانچ روز سے مذاکرات میں مکمل ڈیڈ لاک ظاہر کرتا ہے کہ حکومت الطاف حسین کی براہ راست یا ریکارڈ شدہ تقریر کے حوالے سے اس کا مطالبہ تسلیم کرنے پر تیار نہیں، واضح رہے کہ حکومت نے لاہور ہائیکورٹ میں الطاف حسین کے خلاف درخواست میں اب تک کوئی مؤقف اختیار نہیں کیا ہے ایم کیو ایم کے25ارکان قومی، 51ارکان سندھ اسمبلی اور8سینیٹرز کے استعفے اسپیکرز اور چیئرمین سینیٹ کے پاس ہیں، حکومت چاہتی ہےایم کیو ایم پارلیمنٹ میں واپس آ جائے لیکن مذاکرات کی بحالی کے لئے کوئی گرین سگنل نہیں دیا، اگر مدارس سے متعلق مذہبی رہنما ئوں کے تحفظات کو وزیراعظم ، آرمی چیف، ڈی جی آی ایس ایس کی اعلیٰ ترین سطح پر دور کیا جا سکتا ہے تو ایم کیو ایم کی شکایات کو بھی دور کیا جا سکتا ہے تاکہ آپریشن سیاست زدہ نہ ہو۔ زیادہ ذمہ داری ایم کیو ایم پرآتی ہے اگر وہ آنے والے بلدیاتی الیکشن میں سیاسی مقام چاہتی ہے تو اس کو بعض اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ وہ الطاف حسین کی تقریر کا کیس سپریم کورٹ پر چھوڑ سکتی (جیسا کہ انہوں نے فیصلہ چیلنج کرنے کا عندیہ دیا ہے) اور اسحاق ڈار سے بات چیت بحال کر سکتی ہے۔ ایسی صورتحال میں کہ اس کو دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے کوئی زیادہ حمایت حاصل نہیں، یہ زیادہ بہتر ہے کہ ایم کیو ایم پارلیمنٹ میں واپس آ جائے کیونکہ صورتحال خصوصاً پی پی سے اختلافات میں شدت کے باعث ماحول ایجی ٹیشن کے لئے مناسب نہیں اسٹیبلشمنٹ سے حکومت اور وفاق سے سندھ تک تمام محاذ کھول لینا خراب سیاسی سوچ ہو گی، بہرحال سب ایپکس کمیٹی کے آج کے اجلاس کے نتائج کے منتظر ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…