لاہور(نیوزڈیسک).مسلم لیگ ق نے نندی پور پاور پراجیکٹ اور قائد اعظم سولر پاور پراجیکٹ میں کرپشن کے الزامات عائد کرتے ہوئے قرارداد پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی ہے ۔پنجاب اسمبلی میں یہ قرارداد ق لیگ کے رکن عامر شہزاد چیمہ نے جمع کرائی ،قرارداد میں کہا گیا ہے کہ نندی پور پاور پراجیکٹ اور بہاول پور سولر پاور پراجیکٹ مبینہ کرپشن کے شاہکار منصوبے ہیں۔ ان پر الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں خبریں آنے کے ساتھ ٹاک شوز میں بھی بحث ہورہی ہے جو عوام کے لئے باعث تشویش ہے۔قرارداد میں قوم کے اربوں روپے ضائع ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے حکومت سے ان منصوبوں کا آڈٹ کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔