اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کے خلاف توہین عدالت پٹیشن کی سپریم کورٹ میں سماعت۔جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ توہین عدالت کی پٹیشن کی سماعت کی۔ وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی پٹیشن ایک شہری محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست معاون خصوصی ایوی ایشن شجاعت عظیم کو عدالتی احکامات کے باوجود عہدے سے نہ ہٹائے جانے کے معاملے پر دائر کی گئی ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر اٹارنی جرنل سے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے کہا بتایا جائے مشیر ہوا بازی کے عدالت میں جمع کرائے گئے حلف نامے کے تحت انہوںنے استعفی دیا یا نہیں۔ عدالت نے سماعت اکتوبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔