کراچی ( نیوز ڈیسک) اینٹی کرپشن کی عدالت نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مخدوم امین فہیم کے ٹڈاپ کیس میں ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جا چکے ہیں۔ مخدوم امین فہیم اس وقت بیرون ملک علاج کے سلسلے میں موجود ہیں۔ عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں حاضری سے استثنی دے دیا۔