اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک نے کہا ہے کہ پاکستان کا کمانڈ اینڈ کنٹرول کا نظام دنیا میں انتہائی جدید نظام ہے دہشت گردکئی حملوں کے باوجود ایٹمی اثاثوں تک نہیں پہنچ سکتے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردکئی حملوں کے باوجود ایٹمی اثاثوں تک نہیں پہنچ سکتے۔ پاکستان کا کمانڈ اینڈ کنٹرول کا نظام دنیا میں انتہائی جدید نظام ہے ۔ایٹمی سائنسدان نے کہاکہ ایٹمی توانائی کا بین الاقوامی ادارہ پہلے ہی ہمارے اثاثوں کو محفوظ قرار دے چکا ہے۔