لودھراں (نیوز ڈیسک)لودھراں سے پی پی 210 اور 211 پر ن لیگ کی ٹکٹ پر انتخابات لڑنے والے رہنماحسن محمود اور رانا محمد اسلم نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق ضلع مسلم لیگ ن کے دو صوبائی اسمبلی اراکین نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیاہے۔۔دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر تحریک انصاف کے صوبائی رکن اسمبلی کا چالان پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دونوں رہنماوں کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے 2013میں ہونے والی تاریخی دھاندلی کو بے نقاب کیاہے ،پنجاب میں کسانوں کے معاشی قتل پر ن لیگ کی حکومت خاموش بیٹھی ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ دونوں شخصیات نے یہ فیصلہ لودھراں میں پاکستان تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر کیا ہے۔