اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کا اجلاس لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم کی زیر صدارت۔ اجلاس میں دفاعی معاملات کے متلعق اراکین سینیٹ کو بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ایواکس طیارہ جو کہ کامرہ بیس حملے میں تباہ ہو گیا تو دوبارہ سے آپریشنل کیا جا چکا ہے۔ اس طیارے کو دس ماہ کے قلیل عرصے میں تیار کیا گیا ہے۔ کامرہ حملے میں متاثرہ ایواکس طیارے کو دوبارہ سے تیار کیا گیا ہے۔ طیارے کی مرمت و بحالی میں 15ملین ڈالر کی بچت کی گئی، ایواکس طیارے کی مرمت و بحالی مقامی طور پر کی گئی۔ جے ایف تھنڈر 17 کے 58 فیصد پارٹس پاکستان خود تیار کرتا ہے۔ پاکستان ہر طرح کا ڈرون بنا سکتا ہے۔ فالکن ڈرون اٹلی کے تعاون سے تیار کیا گیا۔ اٹلی کے تعاون کا نقصان ہوا وہ مکمل ٹیکنالوجی نہیں دیتا۔