ٹیکسلا،لاہور،کوئٹہ(نیوز ڈیسک)ٹیکسلا میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے تین مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جبکہ دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ اور بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے برآمد ہونے والے اسلحہ میں تین خود کش جیکٹس شامل ہیں گرفتار دہشت گردوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے بتایا جارہا ہےدوسری جانب لاہور میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے چار خود کش حملہ آوروں اور ایک سہولت کار کو گرفتار کر لیا، لاہور کے علاقہ ٹھوکر نیاز بیگ سے چار خودکش بمباروں سمیت انکے ایک سہولت کار کو حساس اداروں نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، چاروں خود کش حملہ آوروں کی عمر یں 17سے 21سال کے درمیان ہیں اس سے قبل محکمہ داخلہ نے مراسلہ بھی جاری کیا تھا کہ چار سے پانچ خود کش حملہ آور لاہور میں داخل ہو کر اہم عمارتوں کو نشانہ بناسکتے ہیں۔
مزید پڑھئے: پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کم کرنے کی ایک اور کوشش
ادھرکوئٹہ ڑوب اور بولان میں ایف سی کی مختلف کاروائیوں میں5 دہشت گردوں کو گرفتا ر کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ترجمان ایف سی کے مطابق ایف سی اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے سریاب کے علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا، بولان کے علاقہ رند علی بازار میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا حساس اداروں کی اطلاع پر ایف سی کے عملے نے ضلع بولان کے علاقہ کٹھان میں ایک کماونڈ سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر کے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ،ڑوب کے علاقہ لکا بند میں کاروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا، برآمد کیے گئے اسلحہ میں 11رائفلز، چار ہزار گولیاں اور 18پیکٹ بارود شامل ہے جبکہ حب میں بھی ایف سی نے کاروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ 44ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برا?مد کر لیا جسے بعد میں کسٹم حکام کے حوالہ کر دیا گیا۔