اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میٹروبس سروس کی کامیابی سے متعلق بلندوبانگ دعوے کیے جارہے ہیں لیکن ساتھ ہی جناح ایونیوپر تعمیر کے بعد دوبارہ توڑ پھوڑ بھی شروع کردی گئی اور اس کی لاگت کروڑوں روپے میں بتائی گئی تاہم میٹروبس پراجیکٹ کمیٹی کے چیئرمین حنیف عباسی نے یہ اخراجات 20کروڑروپے بتائے ہیں ۔
نجی ٹی وی چینل جیونیوزکے مطابق انتظامیہ نے تین ماہ بعد ہی نئی نویلی تعمیر کی توڑ پھوڑ شروع کردی ہے اور کنٹریکٹر کا کہنا تھا کہ دراصل یہ توڑ پھوڑ تعمیراتی بہتری ہے جبکہ میٹر وبس پراجیکٹ کمیٹی کے چیئرمین حنیف عباسی نے کہاکہ 9thایونیواور بلیوایریامیں ازسرنوتعمیر ات پر بیس کروڑروپے لاگ آئے گی ۔ رپورٹ کے مطابق پہلے صرف ڈیوائیڈر بنایاگیالیکن اب اسے توڑ کر حفاظتی جنگہ لگایاجارہاہے تاکہ کوئی بھی شہری ٹریک کو پیدل کراس نہ کرسکے ۔اس توڑ پھوڑ کے نتیجے میں لیبر اور سیمنٹ وغیرہ کے ضیاع کے علاوہ کم ازکم30لاکھ روپے کے بلاک بھی ملبے کا ڈھیر بن جائیں گے ۔
سینئر صحافی حامد میر کاکہناتھاکہ منصوبے پر پہلے ہی زیادہ خرچ ہوچکاہے ، اب دیوار کرکے اس میں سریالگایاجارہاہے ، جنہوں نے منصوبہ بنایا، کہیں نہ کہیں تو کوئی گڑبڑہوئی ہے ۔
میڑوبس منصوبہ ،قومی خزانے کے مزید20کروڑخرچ

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں