اسلام آباد (نیوزڈیسک) اسلام آباد میں ڈاکٹروں اور طبی عملہ کی اپنے طبی الائونس کی بحالی کے لیے ہڑتال اور نادرا چوک کے قریب دھرنا جاری ۔ وفاقی سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال کے باعث مریض خوار ہو گئے ۔ پمز ہسپتال میں ایک پولیس اہلکار مناسب توجہ نہ ملنے سے جاں بحق ہو گیا ۔اسلام آباد کے چاروں سرکاری ہسپتالوں کے ینگ ڈاکٹرز اور طبی عملہ جن میں نرسیں بھی شامل ہیں کی ہڑتال اور نادرا چوک کے باہر دھرنا دوسرے روز بھی جاری ، مظاہرین نے حکومتی ٹیم سے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد رات کھلے آسمان تلے ہی گزاری ۔ ڈاکٹروں اور نرسوں و طبی عملہ کی ہڑتال کے باعث چاروں سرکاری ہسپتالوں جن میں پولی کلینک اور پمز ہسپتال بھی شامل ہیں ۔
او پی ڈی اور ایمرجنسی میں مریضوں کی دیکھ بھال بری طرح متاثر ہوئی ہے جبکہ پمز ہسپتال میں مناسب دیکھ بھال نہ ملنے پر پولیس اہلکار عبدالقیوم دم توڑ گیا ۔ عبدالقیوم کو چند روز قبل کمیٹی چوک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے دوران گولی لگی تھی ۔
اسے فوری طور پر پمز ہسپتال منتقل کیا گیا اور آپریشن کے بعد اس کی گولی نکال دی گئی تھی تاہم حالت خطرے سے باہر نہ تھی ۔ ڈاکٹروں اور نرسوں کی ہڑتال کے باعث مریض کی مناسب دیکھ بھال نہیں ہو سکی جس کے باعث وہ دم توڑ گیا ۔
اسلام آباد میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کا دھرنا ، طبی امداد نہ ملنے سے پولیس اہلکار جاں بحق
9
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں