اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

سب سے زیادہ جعلی شناختی کارڈ بلدیہ ٹاﺅن کراچی کے نادرا آ فس سے جاری ہونے کا انکشاف

datetime 9  ستمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد (آئی این پی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو نادرا کی طرف سے آگاہ کیا گیا ہے کہ ملک میں سب سے زیادہ جعلی شناختی کارڈز کراچی بلدیہ ٹاو¿ن کے نادرا آفس سے جاری کئے گئے،جاری شناختی کارڈز تیار کرنے میں ملوث 200اہلکار گرفتار کئے گئے،ایف آئی اے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، ملوث اہلکاروں کے چالان مکمل کر کے کیس عدالتوں کو بھجوا دیا گیا ہے، کمیٹی میں انکشاف ہوا کہ بلوچستان میں گزشتہ 35 سالوں کے دوران غیر ملکیوں سمیت 40لاکھ غیر مقامی افراد آباد کئے گئے،15 لاکھ مزید آباد کاری کیلئے کوششیں کر رہے ہیں، چیئرمین کمیٹی رحمان ملک نے انکشاف کیا کہ انہوں نے سابق دور حکومت میں بطور وزیر داخلہ جعلی شناختی کارڈزپر پاکستان میں رہائش پذیر عالمی دہشت گرد تنظیم جند اللہ کے 6دہشت گردوں کو ایران کے حوالے کیا تھا، ڈی جی ایف آئی اے نے دہشت گردوں کی طرف سے بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان کی جیلوں پر حملے بارے بریفنگ دیتے ہوئے تجویز دی کہ ملک بھر کی جیلوں کی بیرونی سیکیورٹی فوج کے حوالے کی جائے،کمیٹی نے قصورمیں معصوم بچوں سے زیادتی کیس کی بریفنگ کیلئے پنجاب کے آئی جی اور ہوم سیکرٹری کو آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا،کمیٹی نے چاروں صوبائی حکومتوں سے ملک میں زنا بالجبر کی کیسز کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔

مزید پڑھئے: ڈی جی رینجرز پنجاب کی سربراہی میں 16رکنی وفد بھارت روانہ۔۔۔ ؟

تفصیلات کے مطابق منگل کو قائمہ کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک کی زیر صدارت یہاں پارلیمنٹ ہاو¿س میں منعقد ہوا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان،سیکرٹری داخلہ، چیئرمین نادرا اور ڈی جی ایف آئی اے نے کمیٹی کو بریفنگ دی اور ارکان کے سوالوں کے جواب دیئے۔ چیئرمین نادرا نے جعلی شناختی کارڈزکے اجرائ کے معاملے پر بریفنگ دیتے ہوئے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ کراچی بلدیہ ٹا?ن میں واقع نادرا آفس سے سب سے زیادہ جعلی شناختی کارڈز جاری کئے گئے، معاملہ سامنے آنے پر کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ نادرا آفس بند کر دیا گیا اور جعل سازی میں ملوث 200سے زائد ملازمین کو گرفتار کیا گیا،ایف آئی اے معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے،ڈی جی ایف آئی اے اکبر خان ہوتی نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ کراچی بلدیہ ٹاو¿ن جعل سازی کے تمام کیسز کے چالان مکمل کر کے مقدمات متعلقہ عدالتوں کو بھجوائے جائیں۔ بلوچستان سے رکن سینیٹ ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کمیٹی میں انکشاف کیا کہ بلوچستان میں گزشتہ 35 سالوں کے دوران 40لاکھ سے زائد غیر مقامی افراد آباد ہوئے ہیں ان میں غیر ملکی اور دیگر صوبوں کے شہری شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی 15لاکھ مزید افراد بلوچستان میں آباد کاری کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت بلوچستان کی مقامی آبادی کو اقلیت میں بدلنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔بلوچستان کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کمیٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر داخلہ سینیٹررحمان ملک نے انکشاف کیا کہ ان کے دور حکومت میں عالمی دہشت گرد تنظیم جند اللہ کے 6 دہشت گردوں نے پاکستانی شناختی کارڈز بنوا لئے تھے، جب تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تو انہوں نے ایکشن لیتے ہوئے ان کے شناختی کارڈ سیل کر کے ان تمام دہشت گردوں کو ایران کے حوالے کر دیا۔ چیئرمین نادرا نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ اس وقت 95ہزار مشکوک شناختی کارڈز کی تصدیق کا عمل زیر تکمیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے بنائی گئی کمیٹی 95 ہزار مشکوک شناختی کارڈز کی تصدیق کیلئے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے اکبر ہوتی نے کمیٹی کو بتایا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد صحت کا شعبہ صوبوں کو منتقل کر دیا گیا ہے،ایف آئی اے صوبائی ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کی معاونت کے بغیر جعلی ادویات فروخت کرنے والوں پر چھاپے نہیں مار سکتی۔ انہوں نے تجویز کیا کہ قانون میں ترمیم کر کے ایف آئی اے کے گریڈ 18 اور اس سے اوپر کے افسران کو جعلی ادویات تیار کرنے والوں کے خلاف ریڈ کرنے ،انہیں گرفتار کرنے اور ان کے خلاف مقدمات بنانے کے اختیارات تفویض کئے جائیں، کمیٹی نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے دو ماہ کے اندر ترامیم کا مسودہ تیار کر کے کمیٹی کو آگاہ کریں۔ ڈی جی ایف آئی اے نے بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان کی جیلوں پر دہشت گردوں کے حملوں اور خطرناک دہشت گردوں کو چھڑوانے بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بنوں جیل انتظامیہ کو دہشت گردی بارے قبل از وقت کوئی اطلاع نہیں تھی تاہم ڈیرہ اسماعیل خان کی جیل انتظامیہ اور صوبائی حکومت کو قبل از وقت آگاہ کر دیا گیا تھا۔ کمیٹی کے اجلاس میں راولپنڈی صدر کے علاقے میں جماعت الدعو? کی طرف سے سول آبادی میں اپنا مرکز بنانے اور شہری زندگی میں خلل اندازی کرنے کی 150 عوامی درخواستوں کی بھی سماعت کی گئی۔ کمیٹی نے مذکورہ دفتر کنٹونمنٹ کے علاقے میں واقعہ ہونے کی وجہ سے معاملہ قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو ریفر کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…