ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

خیبرپختونخوامیں زرعی انقلاب لانے کی تیاریاں

datetime 8  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوامیں زرعی انقلاب لانے کی تیاریاں،خیبرپختونخواحکومت نے صوبے کے بنجرزمینوں کوآباد کرنے کےلئے سولرٹیوب ویل لگانے کااعلان کیا ہے ، چھوٹے کسانوں میں صوبائی حکومت کی جانب سے تین ارب روپے کے اعلی قسم کے بیچ اور کھاد مفت تقسیم کئے جائیںگے۔کینٹ روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیرزراعت اکرام اللہ گنڈہ پور نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی ہدایت پرصوبے بھر میں بنجر زمین کو استعمال میں لانے کے لیے سولر ٹیوب ویل لگا نے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس سے بے روز گارافراد کو روزگار کے موقع بھی فراہم ہونگے ، جبکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی واقعی ہوگئی۔انہوںکہا کہ چھوٹے کسانوں میں صوبائی حکومت کی جانب سے تین ارب روپے کے اعلی قسم کے بیچ اور کھاد مفت تقسیم کئے جائیں گئے جس سے تین لاکھ 26ہزار افراد مستفید ہوگئے جبکہ تیار ہونے والی فیصل حکومت پندرہ گناہ اضافے کے ساتھ کسانوں سے واپس لے گی۔انہوںنے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ صوبے کے کاشتکاروں کے مسائل حل کریں اورانہیں بہتربیج بھی فراہم کریں تاکہ پیداوار میں اضافہ ہوسکیں اورکاشتکاروں کے مسائل کم ہوسکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…