لاہور(نیوزڈیسک)ائیر پورٹ سکیورٹی فورس نے حفاظتی جنگلہ پھلانگ کر رن وے پر جانے کی کوشش کرنے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا ، حساس اداروں نے نوجوان سے تحقیقات شروع کر دیں۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ایک پچیس سالہ نوجوان حفاظتی جنگلہ پھلانگ کر رن وے کی طرف جانے کی کوشش کر رہا تھاکہ پیٹرولنگ پر موجود اے ایس ایف کے اہلکاروں نے اسے حراست میں لیا ۔ اطلاع ملنے پر حساس اداروں کے اہلکار بھی پہنچ گئے جنہوں نے نوجوان سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ نوجوان کا نام اظہر بتایا گیا ہے اور وہ تاحال اپنے اقدام کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کرسکا ۔ذرائع کے مطابق رن وے پر دبئی،لندن ،اٹلی ، پیرس،جدہ اور کراچی جانے والی پروازیں کھڑی تھیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں