لندن میں معاشی صورتحال پر نظر رکھنے والی ایک فرم رینیساں کیپٹل کے چارلی رابرٹسن نے پاکستان کو ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ قرار دیا ہے۔ تاہم دیگر غیرجانبدار اداروں کے مطابق پاکستان بیروزگاری کے خاتمے اور ملک میں توانائی کے سنگین بحران کو کم کرنے میں خاطرخواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکا ۔واشنگٹن پوسٹ نے کراچی، پشاور اور اسلام آباد کے شہریوں اور تاجروں کے حوالے سے بتایا کہ دہشت گردی میں کمی سے ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہورہی ہے لیکن زرعی برآمدات میں کمی ہوئی ہے۔