لاہور(نیوزڈیسک)بھارتی راجیہ سبھا کے ممبر مانی شنکر ایر نے کہا کہ اگر شمالی اور جنوبی کوریہ 52برس تک ایک دوسرے کے جانی دشمن ہوتے ہوئے بھی مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں تو پاکستان اور بھارت کے مابین ایسا کیوں نہیں ہوسکتا ، مسئلہ کشمیر کا حل بلا تعطل اور مسلسل بات چیت میں ہے ،اگر پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز کہا جاتا ہے تو دنیا میں سب سے زیادہ متاثر بھی یہی ہوا ہے ،تعلقات درست ہونے میں وقت لگے گا،باہمی دلچسپی کے امور کو تلاش کرکے ایک راستہ متعین کیا جائے اور پھر اس پر چلا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کی کتابNeither a hawk nor a dove” “کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں سینئر صحافی نجم سیٹھی ، مجیب الرحمن شامی ، عطاءالرحمن ،عارف نظامی ، سجاد میر، قیوم نظامی ، چیئرمین پی سی بی شہریار خان ، جسٹس (ر)ناصرہ جاوید اقبال، سابق سفیر شاہد ملک، راشد رحمان،عمران خان کے سیاسی مشیر