چودھری نے کہاکہ اگر عوام کسی کو پسند کرتے ہیں تو اس کے بیٹے، بھتیجے کو سیاست میں آنے سے نہیں روک سکتے ۔دانیال عزیز نے کہاکہ نیب کی ویب سائٹ پر29کیسز ہیں جن میں میگاسکینڈل لکھے ہوئے ہیں جو0.18 فیصد صرف سیاستدانوں کے حوالے سے ہیں97 فیصد بیوروکریٹس اور سابق آرمی آفیسرشامل ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں محمدزبیر نے کہاکہ بلاول بھٹوکے ترجمان نے مسلم لیگ ن کی اینٹ سے اینٹ بجانے کے بیان کی تردید کی ہے لہذا اس سوال کا کوئی جواب نہیں بنتا۔ ایک سوال کے جواب میں محمد زبیر نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور پرویز مشرف کے دور میں ٹاپ لیول کرپشن تھی برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں سیاست میں ہوں گے مگر اس کا یہ مطلبہ نہیں کہ جمہوریت پر قدغن لگا دی جائے ۔ ایک سوال کے جواب میں محمد زبیر نے کہا کہ آئی ایم ایف کو دیئے گئے اعداد و شمار میں کوئی شکوک و شبہات نہیں آئی ایم ایف کی میٹنگ دس دن جاری رہتی ہے جس میں تمام امور کا جائزہ لیا جاتا ہے اور بحث کے بعد سوال و جواب ہوتے ہیں ۔ طلال چوہدری نے کہا کہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ پارلیمنٹ کے اندر موجود تمام جماعتوں کی کوریج کا پابند ہے لہذا یہاں پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں کی پریس کانفرنس کرنا کوئی غلط نہیں ہے ۔