اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں یعنی فاٹا سے منتخب ہونے والے ارکانِ پارلیمان نے ان علاقوں کو صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم کرنے، ایگزیکٹیو کونسل بنانے یا علیحدہ صوبہ بنانے سے متعلق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک جمع کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس بات کا فیصلہ فاٹا سے منتخب ہونے والے اراکینِ پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔ اس اجلاس میں پاکستان کے ایوانِ بالا یعنی سینیٹ اور ایوانِ زریں یعنی قومی اسمبلی کے اراکین نے شرکت کی۔فاٹا سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 37 سے منتخب ہونے والے رکن ساجد حسین طوری نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کا علاقہ گذشتہ 15 برس سے شدت پسندی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور سب سے زیادہ قربانیاں بھی اس علاقے کے مکینوں نے دی ہیں لیکن ان لوگوں کے پاس بنیادی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔انھوں نے کہا کہ شدت پسندی کے خلاف جنگ کی وجہ سے پاکستان کو