سمجھانا میرا حق بنتا ہے تاہم ہم پارلیمنٹ میں رہ جدوجہد جاری رکھیں گے اور ہمارا کوئی اقدام سسٹم کو غیر مستحکم کرنے کے لیے نہیں ہوگا۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی پر دہشتگردی کا الزام لگانا درست نہیں، ہم تو دہشتگردی کے خلاف رہے ہیں جس کی وجہ سے عام انتخابات میں ہم دہشتگردوں کے نشانے پر رہے . دہشتگردوں کی مدد کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کا کسی جماعت کے ساتھ الائنس نہیں تاہم انتخابات میں سیاسی جماعتوں کے اتحاد بنتے رہتے ہیں جب کہ الیکشن کمیشن کے ایشو پر بہت سی جماعتیں اکھٹیں ہیں اور اس سلسلے میں مشاورت جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کبھی استعفوں اور ڈیڈلائک کی بات نہیں کی۔