اسلام آباد ( نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءاوررکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ اورپنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں کسی سیاسی جماعت سے الحاق نہیں کیاجائے گا، تحریک انصاف تنہا بلدیاتی الیکشن لڑے گی۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہاکہ عام انتخابات میں تحریک انصاف نے 78 لاکھ ووٹ حاصل کئے تھے اور اسے عوامی سطح پر زبردست پذیرائی حاصل رہی ہے اس لئے پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں کسی سیاسی جماعت سے الحاق یا اتحاد نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف حکومتی دھاندلی کے تمام راستے روکے گی ۔