الائنس کے بغیر انتخاب لڑے گی ۔ مقامی سطح پر ضرورت پڑنے پر سیٹ ایڈ جسٹمنٹ ہو سکتی ہے لیکن مقامی سطح پر رکن قومی اسمبلی ،ذیلی حلقوں کے اراکین صوبائی اسمبلی اور ضلعی تنظیم پر مشتمل بورڈ اس کی سفارشات کرے گا جس کا حتمی فیصلہ صوبائی بورڈ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ،پیپلز پارٹی سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتیں (ن) لیگ کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اکٹھی ہو رہی ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں اپنے اوپر اعتماد نہیں کہ ہم (ن) لیگ کا مقابلہ کر بھی سکیں گے یا نہیں