کمیونیکیشن سینٹر دالبندین میں واقعہ دو بلند و بالا پہاڑ کی چھوٹیوں پر قائم کیا گیا تھا یہ مواصلاتی نظام وی پی ٹی سی ایل نمبر کو سنائیوںsnayo))وارلیس سسٹم کے ذریعے 100کلو میٹر سے 150کلو میٹر بارڈر کے اندر اور باہر پہنچایا گیا انہوںنے کہاکہ وی پی ٹی سی ایل نمبر ز کالعدم تنظیموں انڈین ، افغان انٹیلی جنس ایجنسی ، تحریک طالبان افغانستان، القاعدہ ، بلوچ علیحدگی پسند ، جند اللہ ، اور اسلحہ اور منشیات سمگلروں کے زیر استعمال تھے یہ نمبر وہ بلوچستان بلکہ پورے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کےلئے استعمال کرتے تھے ۔انہوںنے کہاکہ برآمد ہونے سم افغانی انڈین ، ایرانی ، یو کے، یو ایس اے ، خلیجی، اور یورپین ممالک کے نمبر موجود ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ گرفتارہونے والے بہت سے دہشتگردوںنے انڈین انٹیلی جنس ایجنسی (را) سے تعلق کا اعتراف کیا ۔انہوںنے کہاکہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں