کوئٹہ (نیوزڈیسک)صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ بی ایل ایف کے کمانڈر ڈاکٹر اللہ نذر غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے آواران کے علاقے میں ہونے والے آپریشن کے دوران مارے گئے ہیں براہمدغ بگٹی اگر ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں اآنا چاہے تو ہم انہیں خوش آمد ید کہیں گے۔ منگل کے روز سول سیکرٹریٹ میں حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہونے سے قبل سیکرٹری داخلہ اکبر حسین درانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی صوبائی وزیر داخلہ نے کہاکہ ڈاکٹر اللہ نذر کے زندہ ہونے کے کوئی شواہد ابھی تک سامنے نہیں آئے ۔انہوںنے کہاکہ حساس اداروں اور ایف سی نے دالبندین کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے بہت بڑے کمیونیکشین سینٹر کو ناکارہ بنا کر 7مطلوب دہشتگردوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ انہوںنے کہاکہ حساس اداروں اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے طویل عرصے جاری آپریشن کے باعث زیادہ تر دہشتگردی دالبندین اور نواحی علاقوں سے فرار ہوچکے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ دہشتگردوں کی جانب