بھی نہیں کرنا پڑے گی-وزیراعلیٰ نے کہا کہ ےہ تمام منصوبے ان کروڑوں عوام کی حالت زار کے پیش نظر تیار کئے گئے ہیں جو تیز دھوپ ، گرمی اور سردی میں دھواں چھوڑتی بسوں پر سفر کرنے پر مجبور ہیں- انہوںنے کہاکہ 27کلو میٹر طویل میٹروٹرین کا 24.3کلو میٹر حصہ زمین سے 6میٹر کی بلندی پر تعمیر کیاجائے گا جبکہ 1.7کلو میٹر زیر زمین ہوگا-ٹرین کے روٹ پر 26سٹیشن تعمیر ہو ںگے اور ایک ڈپو بھی بنے گا اور میں خود تعمیراتی کام پر ہونے والی پیشرفت کا باقاعدگی سے جائزہ لوں گا-انہوں نے کہا کہ میٹرو بس سروس کے ذریعے پاکستان میں سفر کے نئے کلچر کو فروغ دیا ہے اور روزانہ لاکھوں افراد میٹرو بسوں کے ذریعے اپنی منزل مقصود تک پہنچتے ہیں،اسی طرح لاہو راورنج لائن میٹرو ٹرین کا منصوبہ بھی ٹرانسپورٹ کے نظام میں انقلابی تبدیلیاں لائے گا