.لاہور(نیوزڈیسک)طاہرالقادری نے ن لیگ پھرسے مشکل میں ڈال دیا پاکستان عوامی تحریک نے این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے. جس کے تحت عامر فرید کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے. پی اے ٹی کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ این اے 154 سے خواجہ عامر فرید کوریجہ پی اے ٹی کے امیدوار ہوں گے جبکہ این اے 122 اور پی پی 147 کے لیے بھی 3 امیدواروں کی درخواستوں پر غور کیا جا رہا ہے. پی اے ٹی نے توژیق کرتے ہوئے بتایا کہ این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ سینٹرل کور کمیٹی میں ہوا.