حافظ آباد (نیوزڈیسک) حافظ آباد میں تین فٹ کے 2 بھائی پستہ قد بہنوں کو بیاہ لائے۔ گڑھی غوث کے رہائشی محنت کش نذیر احمد کے دو بیٹے پستہ قد اور دو بیٹے نابینا ہیں، تین فٹ کے قمر زمان اور تین فٹ کے ہی اظہر عباس کی شادی ایک ہی روز طے پائی، دونوں بھائیوں کی بارات بینڈ باجے کے ساتھ بڑی دھوم دھام سے نکلی، چھوٹے بچوں اور دوست احباب نے ناچ گا کر خوب ہلہ گلہ کیا جبکہ انکے دو نابینا بھائیوں نے بھی ڈھولکی کے ساتھ گیت گا کر شادی کا مزہ دوبالا کر دیا۔ قمر زمان اور اظہر عباس کا کہنا ہے کہ انہیں بہت خوشی ہے کہ آج وہ اپنی نئی زندگی کا آغاز کر رہے ہیں۔ بارات جب دلہنوں کے گھر پہنچی تو دلہن کے رشتہ داروں نے گل پاشی کے ساتھ باراتیوں کا استقبال کیا، سسرالیوں کی جانب سے دونوں بھائیوں کو گولڈن گھڑیوں کا تحفہ دیا گیا۔ قمر زمان کی شادی حسیبہ بی بی اور اظہر عباس کی شادی آمنہ بی بی سے ہوئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں